ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال سرکارکی مشکل بڑھی، وزیر صحت ستیندر جین کے خلاف سی بی آئی نے درج کیا کیس

کجریوال سرکارکی مشکل بڑھی، وزیر صحت ستیندر جین کے خلاف سی بی آئی نے درج کیا کیس

Wed, 12 Apr 2017 13:28:38    S.O. News Service

نئی دہلی، 11 اپریل(آئی این ایس انڈیا) دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کے لئے مسلسل مشکلات کھڑی ہو رہی ہیں۔ ایم سی ڈی انتخابات سے ٹھیک پہلے سی بی آئی نے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے میں ایک پرائمری انکوائری درج کر لی ہے۔ ستیندر جین پرحوالہ کاروباریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ رکھنے کابھی الزام تھا۔ اس سے پہلے حال ہی میں آئی شنگلو کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہی کیجریوال حکومت بیک فٹ پرہے۔سی بی آئی کا الزام ہے کہ جین2015۔16 کے دوران عوامی خادم رہتے ہوئے کرایفو سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ، اورمنگلاتن پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے4.63 کروڑ روپے کی بلیک منی میں شامل تھے۔جین کے خلاف الزامات میں ان کمپنیوں اور اڈومیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 2010۔12 کے دوران11.78 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کا بھی معاملہ ہے۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس نے جو رپورٹ انکم ٹیکس سے ملی اس بنیاد بنا کرکیس درج کیا ہے۔سی بی آئی کے ایک افسر نے این ڈی ٹی وی انڈیاکوبتایاکہ معاملہ نیا گمنام لین دین ممنوع قانون کے خلاف انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے سی بی آئی کوبھیجاگیاتھا،اس ہم نے آپ کی انکوائری کی بنیادبنایاہے۔اگرچہ جین خود پر لگے ان الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں ل۔کجریوال حکومت کے اس سینئروزیرکاکہناہے کہ حوالہ کاروباریوں سے ان کا کوئی ناطہ نہیں اور اس معاملے میں انہیں ملزم نہیں، بلکہ گواہ کے طور پر بلایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کچھ کمپنیوں کی جانچ میں ان کا نام سامنے آیا، جن سے وہ پہلے جڑے ہوئے تھے اور اسی سلسلے میں ان ہیں سمن جاری کیاگیاتھا


Share: